ریاست دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکی ہے: وزیراعظم کاکڑ

اردو نیوز  |  Dec 13, 2023

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکی ہے۔

بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کاکڑ نےدہشت گرد کوئی بھی حربہ استعمال کر لیں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کے لیے زخمی ہونے والے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ’میں ان کو حوصلہ دینے کے لیے آیا ہوں لیکن ان جوانوں نے مجھے حوصلہ دیا ہے اور یہ جوان زخمی ہونے کے باوجود دشمن کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو خبردار کر رہا ہوں کہ وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں، ریاست پاکستان یہ جنگ جیت چکی ہے، وہ ہاری ہوئی جبکہ ہم جیتی ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ علماء حق ریاست اور امن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

’دہشت گرد ہمیں موت سے خوفزدہ اور ڈرا نہیں سکتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں اور ہم مزید قربانیوں کیلئے بھی تیار ہیں، دہشت گرد حملوں کا آگے بڑھ کر منہ توڑ جواب دیں گے۔‘

اس موقع پر انہوں نے دہشت گرد حملہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More