ریاست کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کا شرعی اور آئینی حق حاصل ہے: وزیراعظم کاکڑ

اردو نیوز  |  Dec 11, 2023

 

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا شرعی اور آئینی حق حاصل ہے۔

پیر کو وزارت داخلہ میں شہدا کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم  نے کہا کہ ’طاقت کا استعمال صرف ریاست کا حق ہے، ریاست اپنے عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کرے گی اور اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔‘

’پوری قوم ہمیشہ شہدا کی قربانیوں کی مقروض رہے گی۔ زبان، رنگ، نسل، عقیدے سمیت کسی بھی بنیاد پر کسی بھی گروہ یا فرد کو پرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ملک و قوم  کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا  کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہدا  کے لواحقین کے غم کا مداوا نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیس، سیاستدانوں، صحافیوں، سول سوسائٹی، طلبا، افواج پاکستان سمیت معاشرے کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے،  زبان، رنگ، نسل، عقیدے سمیت کسی بھی بنیاد پر کسی بھی گروہ یا فرد کو پرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

’اگر کوئی گروہ تائب ہو کر رجوع کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے وہ شہدا کے لواحقین سے معافی مانگے، اگر وہ مکمل طور پر اپنی غلطی قبول اور غیر مشروط سرنڈر کرے تو ریاست فیصلہ کر سکتی ہے، اگر ایسا نہیں تو ہم سو سال تک بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ریاست   ایسے لوگوں سے  بات چیت   نہیں  کرے گی۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست اپنے عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کرے گی اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More