طورخم بارڈر پر ’خوش آمدید‘ کا سائن بورڈ کیوں لگایا؟ افغان حکام نے سرحد بند کر دی

اردو نیوز  |  Dec 06, 2023

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں طورخم بارڈر ایک بار پھر بند ہوگیا ہے جس کے باعث شاہراہ پر تجارت اور ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ہے۔

بارڈر حکام کے مطابق پاکستان کی حدود میں بارڈر کے قریب زیرو پوائینٹ پر خوش آمدید کا سائن بورڈ نصب کیا جارہا تھا جس کو افغان فورسز نے تنازعہ بنا کر احتجاجاً طورخم بارڈر گیٹ بند کردیا۔ 

بارڈر کی بندش کے باعث پیدل آمد و رفت کے علاوہ دونوں جانب گاڑیوں کی ایک لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جبکہ بارڈر پر کشیدگی کے خدشے کے باعث ٹرانزٹ ٹریڈ بھی معطل ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ نومبر میں بھی افغان فورسز کی جانب سے بارڈر کو بند کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More