موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ’ری چارج پاکستان‘ پروگرام لانچ

اردو نیوز  |  Dec 02, 2023

پاکستان نے امریکہ کی شراکت داری سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ’ری چارج پاکستان‘ پروگرام لانچ کیا ہے۔

سنیچر کو پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’آج کاپ28 کی سائیڈلائن پر سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ساتھ ری چارج پاکستان کا آغاز کیا۔ یہ پاکستان کی آب و ہوا اور پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے سات کروڑ 70 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی شراکت داری ہے۔‘

’گرین کلائمیٹ فنڈ، کوکا کولا فاؤنڈیشن، اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے ساتھ شراکت داری میں، ’ری چارج پاکستان‘، ملک کے تین صوبوں میں ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کی جانب محور بنانے میں مدد کرے گا۔‘

امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ ’اس سے سات لاکھ پاکستانی براہ راست اور 70 لاکھ بلواسطہ مستفید ہوں گے۔ یہ اہم پروگرام مقامی کمیونٹیز کو موسمیاتی فیصلہ سازی مرکزی جگہ میں رکھتا ہے۔‘

Today on the margins of COP28, Ambassador Blome joined Caretaker PM Kakar in launching Recharge Pakistan, a $77.8 million partnership to enhance Pakistan's climate and water resilience. 1/3 pic.twitter.com/y2oBZosmhl

— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) December 2, 2023

قبل ازیں نگراں وزیراعظم انوار الحق نے دبئی میں کوپ 28 کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 100 ارب ڈالر کے معاونت کے وعدوں پرفوری عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات پرعمل درآمد کے لیے اس معاونت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاونت ڈویلپمنٹ فنانس اور پہلے سے قرضوں کے بوجھ تلے رہنے والے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں مزید اضافے کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More