پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز کی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

اردو نیوز  |  Dec 02, 2023

کراچی سے مدینہ جانے والی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد طیارے کو واپس ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔

سنیچر کو پی آئی اے کے بوئنگ 777  طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لیے اڑان بھری ہی تھی کہ انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہو گئی جس کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر واپس ہنگامی لینڈنگ کی۔

اردو نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ طریقہ کار کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا ایک انجن بند کر دیا تھا۔

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

ترجمان پی آئی اے نے اردو نیوز کو بتایا کہ طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 15 مسافروں نے جانے سے انکار کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سے اے سے) کے مطابق طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد متعلقہ ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوہل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق طیارے کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی، پی ائی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے تاہم پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More