کیا بلاول بھٹو زرداری انتخابات سے قبل سہرا سجانے جا رہے ہیں؟

اردو نیوز  |  Nov 28, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اعلٰی قیادت ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور اس دوران مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بلاول کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور پی پی پی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری کے درمیان سیاسی معاملات پر مبینہ اختلافات کی خبروں کے بعد اب بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں گرم ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی قریب سمجھے جانے والی پارٹی رہنما سعدیہ جاوید کے مطابق بلاول بھٹو کی شادی کے معاملے کو ان کی بہنیں اور خاندان کے دیگر افراد خود دیکھ رہے ہیں۔

’بلاول بھٹو خود کہہ چکے ہیں کہ ان کی شریک حیات ان کی بہنوں کی مرضی کی ہوں گی۔‘

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت دبئی میں موجود ہیں۔

’سیاسی معاملات سمیت دیگر امور کے حوالے سے معلومات ہمارے پاس ضرور ہیں لیکن بلاول بھٹو کی شادی یا ان کے شریک حیات کے انتخاب سمیت نجی معاملات کی ہمیں کوئی خبر نہیں۔‘

پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے رکن عثمان غازی نے بلاول کی شادی کے حوالے سے خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی شادی کی خبروں کا علم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی موقف جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو کی شادی کے حوالے سے خبریں خاندانی ذرائع سے گردش کررہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More