انڈیا کی ریاست گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

اردو نیوز  |  Nov 27, 2023

انڈیا کی ریاست گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ  گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک جب کہ گذشتہ دو دنوں کے اندر بارش سے متعلق حادثات میں 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق گجرات اتوار اور پیر کو شدید طوفانی بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی لپیٹ میں رہا۔ بعض علاقوں میں 24 گھنٹوں کے اندر 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کی وجہ سے پوری ریاست میں گھروں اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

گجرات کے وزیر برائے زراعت راگھاویج پٹیل کا کہنا ہے کہ بہت جلد نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے شروع کیا جائے گا۔

’سروے کے نتائج کی بنیاد پر متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔‘

انڈیا کے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ریاست کے مختلف حصوں میں پیر کو دن بھر بارش جاری رہے گی۔

خیال رہے گجرات میں بارشوں اور قدرتی آفات کے سبب حادثات عام ہیں۔ اگست 2020 میں دو دن کی بارش اور سیلاب سے 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اگست 2019 میں بارش سے متعلق حادثات میں ریاست میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More