ناردرن لائٹس کا مسحور کُن نظارہ تصاویر میں

اردو نیوز  |  Nov 24, 2023

ناردرن لائٹس یا ارورہ بوریلیس روشنی کی وہ خوبصورت لہریں ہیں جنہوں نے ہزاروں سال سے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

ناردرن لائٹس صرف رات کے وقت اور عام طور پر زیریں قطبی علاقوں میں نظر آتی ہیں۔

تمام تر خوب صورتی لیے یہ رنگ برنگی روشنیاں کسی لائٹ شو سے کم نہیں۔ مختلف ممالک میں ناردرن لائٹس کا نظارہ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی تصاویر میں۔۔۔

ایک شخص اپنی گاڑی پر کھڑے ہو کر ناردرن لائٹس کا نظارہ کر رہا ہے، یہ تصویر روس میں کھینچی گئی۔

ناورے میں ستمبر، نومبر اور دسمبر میں ناردرن لائٹس کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر 19 نومبر کو آئس لینڈ میں لی گئی تھی۔

یہ تصویر 2019 میں فِن لینڈ لی گئی تھی۔ یہ آرکٹک سنو ہوٹل ہے۔ یہ گلاس ایگلو ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ بہت مہنگا ہوٹل ہے۔

27 فروری 2023 کو ڈنمارک کے ساحلی علاقے سی لینڈ سے لوگوں نے ناردرن لائٹس کا نظارہ کیا۔

سویڈن میں بھی ناردرن لائٹس کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ روشنیاں کہیں کم اور کہیں زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More