عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس واپس لینے کی بنیاد پر خارج

اردو نیوز  |  Nov 24, 2023

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کا مقدمہ درخواست گزار نے واپس لے لیا ہے۔

جمعے کو مقدمے کے مدعی محمد حنیف کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی درخواست اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہوئی۔

سینیئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل فواد حیدر کے ہمراہ پیش ہوئے۔

تحریری عدالتی آرڈر کے مطابق جلد سماعت کے درخواست سنے جانے کے دوران مقدمے کے مدعی کے وکیل نے بتایا کہ تکنیکی بنیادوں پر کیس واپس لینے کی درخواست دائر کی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ کیس کی سماعت 25 نومبر کو مقرر ہے تاہم تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں۔

درخواست گزار کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا۔

درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر دوران عدت نکاح کرنے کا الزام عائد کر رکھا تھا۔

‏عمران خان اور بشری عمران بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس خارج کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جاری سماعت کے خلاف عمران خان نے بھی درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ غیر شرعی نکاح کیس سے بری کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More