کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار انڈین فوجی ہلاک

اردو نیوز  |  Nov 22, 2023

انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع راجوڑی میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار انڈین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بدھ کو ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انڈین فوجیوں کی عسکریت پسندوں سے جھڑپ اُس وقت شروع ہوئی جب راجوڑی کے علاقے باجومال میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں دو افسران اور دو فوجی جوان شامل ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق ’ہلاک ہونے والے افسران کا تعلق 63 راشٹریا رائفلز سے تھا جبکہ زخمی ہونے والے نو اہلکاروں کا تعلق ایلیٹ فورس سے تھا۔‘

فوجیوں کی ہلاکت کے بعد انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع راجوڑی میں حکام نے فوج کی اضافی نفری بھیج دی ہے۔

علاقائی پولیس کے مطابق ’باجومال کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات کے سبب سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا۔ وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے صبح فرار ہونے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔‘

پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہمیں پتا چلا ہے کہ دو دہشت گرد ابھی بھی وہاں موجود ہیں لہٰذا پولیس اور فوج کی اضافی نفری وہاں بھیج دی گئی ہے۔‘

انڈین فوج نے ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر عسکریت پسندوں سے ہونے والی جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دہشت گرد زخمی ہیں اور وہاں جاری آپریشن کے دوران انہیں گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More