ورلڈ کپ: فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم بطور انعام ملے گی؟

اردو نیوز  |  Nov 21, 2023

انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمدآباد میں آج (اتوار کو) مدمقابل ہیں اور دونوں ٹیمیں یہ میچ جیت کر ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

لیکن جیتنے والی اور رنرز اَپ ٹیم کو صرف ورلڈ کپ کی ٹرافی ہی نہیں بلکہ بڑا نقد انعام بھی ملے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 40 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو بھی 20 لاکھ ڈالر بطور انعام دیے جائیں گے۔

انڈین کرکٹ ٹیم اب تک اس ورلڈ کپ میں ناقابل تسخیر رہی ہے اور اس نے اپنے تمام 10 میچوں میں کامیابی حاصل کر کے احمد آباد میں ہونے والے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

دوسری جانب اب تک پانچ مرتبہ ورلڈ کپ جینتے والی ٹیم  آسٹریلیا میگا ایونٹ میں 10 میں سے آٹھ میچ جیت کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More