یہ تو لوگ بہت شوق سے پیتے ہیں لیکن ۔۔ روزانہ لیموں پانی پینا آپ کی صحت کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 21, 2023

لیموں پانی پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونا والا مشروب سمجھا جاتا ہے، گھر میں معمول کے دوران اور خاص طور پر مہمانوں کو بھی لیموں پانی پیش کیا جاتا ہے جبکہ وزن کم کرنے کیلئے لیموں کا استعمال بھی بہت عام ہے ۔

وٹامن سی سے بھرپور لیموں میں بے شمار طبی فوائد ہیں ،یہ چھوٹی سی سبزی، جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے، چہرے کی رنگت صاف کرنے، وزن کم کرنے اور ایسے ہی انگنت فوائد کی حامل ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک یا دو گلاس لیموں پانی پینا صحت کے لیے مفید ہے تاہم اگر آپ کو معدے کے مسائل ہیں جیسے ایسڈ ریفلوکس، تولیموں  پانی ان علامات کو بڑھا سکتا ہے، ساتھ ہی یہ دانتوں کے اینامل کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ جب بھی لیموں پانی کا استعمال کریں اس کی تاثیر کو کم کے لیے اس میں دیگر پھل اور سبزیوں کو بھی شامل کریں تاہم لیموں پانی کی تیاری کے وقت لیموں کو چھلکوں سمیت ڈالنے سے گریز کریں۔

لیموں پر کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جاتا ہے اور بہتر صفائی نہ ہونے کی صورت میں یہ کچھ لوگوں کے لیے سوزش اور گردے کے مسائل جیسے جوڑوں کے درد کا باعث بن سکتا ہے۔

اس لئے لیموں کا چھلکا استعمال کرنے سے گریز کریں اور اگر آپ معدے کے مسائل سے دوچار ہیں تو پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرلیں تاکہ آپ کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More