پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، لائٹ ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 47 پیسے سستا

اردو نیوز  |  Nov 16, 2023

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کیا گیا ہے۔

بدھ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔‘

ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 47 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 1 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 296 روپے 71 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 180 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 5 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 204 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔‘

وزارت خزانہ کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More