نیب میں پیشی کے دوران بشریٰ بی بی سے کیا سوالات پوچھے گئے؟

اردو نیوز  |  Nov 14, 2023

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی پیر کے روز190  ملین پاونڈز کیس میں احتساب بیورو کے سامنے پیش ہوئیں جس کے بعد ان کے القادر یونیورسٹی اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے تعلقات کے بارے میں تحقیقات کی گئیں۔

اس موقع پر انہیں تفصیلی جوابات دینے کے لیے ایک سوالنامہ بھی جاری کیا گیا۔

بشری بی بی کو اس سوالنامے میں شامل 12 سوالوں کے جوابات دو ہفتوں میں دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

سوالنامے میں دیے گیے سوالات میں بشری بی بی سے پوچھا گیا ہے کہ  آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ اسلامی تدریس کا کورس بھی کیا؟ 

القادر ٹرسٹ پراجیکٹ بنانے کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ ٹرسٹی ہونے کے ساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں؟

کیا آپ بطور ٹرسٹی یا بطور استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ یا مراعات لیتی ہیں؟ القادر یونیورسٹی بنانے کا خیال کس کا تھا اور اس کے لیے جگہ کا تعین کس نے کیا؟

آپ بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی میں کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں؟ اس ٹرسٹ کو بنانے کے لیے ملک ریاض حسین اور بحریہ ٹاون کا کیا کردار ہے؟

فرح شہزادی سے آپ کا تعلق کیا ہے؟ کیا آپ ان کے مالی معاملات اور کردار کے بارے میں مطمئن ہیں؟ کیا آپ کو علم ہے کہ فرح شہزادی ( گوگی) نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے اسلام آباد میں 240 کنال زمین حاصل کی؟ 

کیا آپ فرح شہزادی کے مالی معاملات و کردار سے مطمئن ہیں؟  ملک ریاض نے القادر ٹرسٹ میں خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟ 

نیب نے القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More