’صدر علوی نے انتخابات کی تاریخ پر دستخط کر دیے‘، دستاویز سپریم کورٹ میں پیش

اردو نیوز  |  Nov 03, 2023

پاکستان کے صدر عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ پر دستخط کر دیے۔

جمعے کو ملک میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے صدر مملکت کی دستخط شدہ دستاویز عدالت میں پیش کی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے پوچھا تھا کہ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات پر صدر کے دستخظ کیوں نہیں ہیں؟ ’پہلے اس پر دستخط کرائیں، پھر آپ کو سنیں گے۔‘

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور صدر پاکستان کے مابین مشاورت کو ’اچھی بات‘ قرار دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس مقدمے کے معاملے پر کوئی ’ایوان صدر سے آنا چاہتا ہے تو ہم اسے خوش آمد کہیں گے۔‘

پی ٹی وی کے مطابق تحریری حکمنامے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کی وجہ سے یہ معاملہ غیر ضروری طور پر سپریم کورٹ میں آیا۔

’سپریم کورٹ آگاہ ہے کہ ہم صدر اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔‘

حکمنامے کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر پورا ملک ہیجان کا شکار ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More