الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو عام انتخابات کرانے کی تاریخ دے دی

اردو نیوز  |  Nov 02, 2023

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اگلے عام انتخابات 11 فروری کو ہوں گے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل شہریار سواتی نے سپریم کورٹ کو اگلے عام انتخابات کی تاریخ دیتے ہوئے بتایا کہ حلقہ بندیوں کا عمل حتمی مرحلے میں ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ روسٹرم پر آ کر بتایا کہ ’مشاورت ہو چکی ہے، حلقہ بندیوں کا عمل جاری ہے جو حتمی مرحلے میں ہے اور اس وقت ہم یہ اعلان کر رہے ہیں کہ 11 فروری کو عام انتخابات ہوں گے۔‘

تین رکنی عدالتی بینچ کے سامنے تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر اور پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عام انتخابات آئین میں دی گئی مدت 90 دن میں کرانے کے حق میں دلائل دیے۔

پیپلز پارٹی کے وکیل نے بتایا کہ ’وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ الیکشن أئین کے مطابق وقت پر ہوں اور اس میں باہر سے کوئی مداخلت نہ کی جائے کیونکہ یہ مکمل طور پر الیکشن کمیشن کا اختیار ہے تاہم تاریخ کا اعلان صدر مملکت کو کرنا چاہیے تھا جو وہ کرنے میں ناکام رہے۔‘

چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ صدر عارف علوی سے مشاورت کی جائے۔ 

سماعت میں سوا دو بجے تک وقفہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More