اسرائیل کا حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل

بی بی سی اردو  |  Oct 28, 2023

Getty Images

اسرائیل نے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہعاصم أبو ركبہکو رات گئے اپنے ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے رات گئے ، آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نےحماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ عاصم ابو رکبہ کو نشانہ بنایا جس میں وہہلاک ہو گئے ہیں۔‘

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق عاصم ابورکبہ حماس کے ڈرونز، پیرا گلائیڈرز، فضائی نگرانی اور دفاعکے ذمہ دارتھے اور سات اکتوبر کو (مبینہ طور پر) اسرائیل میں دراندازی کرنے والے دہشت گرد حملوں کی کمانڈ انھوں نے کی تھی۔

https://twitter.com/IDF/status/1718127571554947394

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ اسرائیل جنگ کو تین ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ غزہ میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کی شام اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں شدید بمباری کے بعد اب اسرائیل نےاعلان کیا تھا کہ اس کی زمینی فوج ’آج رات اپنے آپریشنز کو وسعت دیں گی۔‘

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ادھانوم گیبرائسس نے کہا ہے کہ غزہ میں موجودصحت کی سہولیات دینے والے طبی عملے سمیت وہاں انسانی امداد کے تمام شراکت داروں سے ان کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’یہ محاصرہ مجھے ان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مریضوں کی صحت کو درپیش خطرات کے حوالے سے سخت فکر مند کر رہا ہے۔ ہم تمام شہریوں کے فوری تحفظ اور مکمل انسانی رسائی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔‘

https://twitter.com/drtedros/status/1717989993577173013?s=46&t=NKeM9xfnnPzCq3zr6o6DDA

بی بی سی کے بہت سے نمائندگان نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے غزہ میں بھیجے گئے واٹس ایپ میسجز کا کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر لین ہیسٹنگز نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں غزہ میں انٹرنیٹسروسز کے معطل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ’شدید بمباری کی اطلاعات کے درمیان غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ فون لائنز، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کٹ گئے ہیں۔ مواصلات، توانائی، خوراک، پانی، ادویات کے بغیر ہسپتال اور انسانی بنیادوں پر کام جاری نہیں رہ سکتا۔‘

لین ہیسٹنگز نے لکھا ہے کہ شہریوں کی حفاظت، بشمول ہیلتھ ورکرز، صحافی اور اقوام متحدہ کے عملے کو شدید خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگوں کےاپنے اصول ہوتے ہیں جن کے پیش نظر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Getty Imagesغزہ میں اپنے آپریشنز سینٹرز سے رابطہ ختم ہونے پر سخت تشویش ہے: ریڈ کراسGetty Images

فلاحی تنظیم ’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نےغزہ میں موجود اپنے فلسطینی ساتھیوں سے رابطہ منقطع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں تنظیم نے کہا کہ وہ غزہ میں مریضوں، طبی عملے،الشفاء اسپتال اور دیگر صحت کی سہولیات میں پناہ لینے والے ہزاروں خاندانوں کے لیے پریشان ہے۔

اس سے قبل جمعے کے روز غزہ کی پٹی میں مقامی حکومت نےبھی بتایا تھاکہ علاقے میں انٹرنیٹ کی سروس معطل یعنی کاٹ دی گئی ہے۔ اس کی تصدیق انٹرنیٹ مانیٹرنگ سروس ’نیٹ بلاکس‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ غزہ میں ’کنیکٹیویٹی میں بہت حد تک کمی‘ ہوئی ہے۔

انٹرنیٹ اور فون سروسز کی معطلی کے بعد فلسطین ریڈ کراس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا غزہ کی پٹی میں واقع اپنے آپریشنز سینٹرز سے ’رابطہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔‘

اسی طرح فلاحی تنظیم ’ایکشن ایڈ‘ نے بھی کہا ہے کہ ان کا غزہ میں موجودہ اپنے تمام اہلکاروں سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر غیر متوقع حملوں کے بعد سے اب تک 14 سو کے قریب اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے جبکہ 229 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعدادسات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فضائی حملوں سے حماس کے زیر کنٹرول علاقے کا آسمان رات کے وقتروشنGetty Imagesاسرائیل کے فضائی حملوں کی شدت سے حماس کے زیر کنٹرول علاقے کا آسمان رات کے وقت روشن ہو گیا اور اس دوران بہت زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حالیہ گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں نمایاں شدت آئی ہے۔

اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدت سے حماس کے زیر کنٹرول علاقے کا آسمان رات کے وقت روشن ہو گیا اور اس دوران بہت زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان ایلون لیوی نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ اس سے حماس کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز ہو گیا، صرف اتنا کہا کہ وہ آپریشنل معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

حماس کے مسلح ونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اور وسطی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ پرتشدد تصادم ہوا ہے اور اس کی جانب سے بھی جنوبی اسرائیل میں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More