ورلڈ کپ: 312 کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، چھ آؤٹ

اردو نیوز  |  Oct 12, 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 10 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی چھ وکٹیں گر گئی ہیں۔

آسٹریلیا نے اب سے کچھ دیر پہلے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 26.2 اوورز میں 106 رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، گلین میکسویل اور مارکس سٹوئنس شامل ہیں۔

اس سے قبل جمعرات کو لکھنؤ کے اکانا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 109، ایڈن مارکرم نے 56 اور کپتان ٹیمبا باوُوما نے 35 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے گلین میکسویل اور مچل سٹارک نے دو، دو جبکہ ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقی اوپنر کوئنٹن ڈی کوک 106 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز سمیت باقی اہم بولروں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ فیلڈنگ میں بھی کینگروز کی کارکردگی خاصی بری رہی۔

آسٹریلوی فیلڈرز نے جنوبی افریقی بیٹرز کے چار کیچز ڈراپ کیے۔

خیال رہے آج دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کو چنئی میں انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو ہرا دیا تھا۔

آسٹریلیا نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد کیمرون گرین کی جگہ پلینگ الیون میں مارکس سٹوئنس جبکہ ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلس کی واپسی ہوئی ہے۔

ایڈن مارکرم نے آسٹریلیا کے خلاف لکھنؤ میں 56 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ (فوٹو: اے ایف پی)اسی طرح جنوبی افریقہ نے اس میچ کے لیے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے کی جگہ لیفٹ آرم لیگ سپنر تبریز شمسی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ کے مقابلوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو کینگروز اور پروٹیز اب تک چھ مرتبہ آمنے سامنے آئے ہیں جس میں تین مرتبہ آسٹریلیا جبکہ دو مرتبہ جنوبی افریقہ کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کی پلئینگ الیونڈیوڈ وارنر، مِچل مارش، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، پیٹ کمنز (کپتان)، مِچل سٹارک، ایڈم زیمپا، جوش ہیزل وُڈ۔

جنوبی افریقہ کی پلئینگ الیونکوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوُوما (کپتان)، رَسی فین ڈر ڈوسن، ایڈم مارکرم، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ مِلر، مارکو یانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو راباڈا، لُنگی نگیڈی، تبریز شمسی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More