آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے یہ میچ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا میچ ہے۔اس سے قبل نیدرلینڈز کو پاکستان کو ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے احمدآباد میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو بآسانی ہرا دیا تھا۔اگر دونوں ٹیموں کے آپس میں ون ڈے مقابلوں کی تاریخ کی بات کی جائے تو نیوزی لیںڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان اب تک چار میچ ہو چکے ہیں جس میں چاروں بار کیویز نے فتح حاصل کی ہے۔نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو انجری کے باعث پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔کین ولیمسن کی جگہ اس میچ میں کیویز کی کپتانی وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیونڈیوون کونوے، وِل ینگ، رَچن رویندرا، ڈیرل مِچل، ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مِچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ۔نیدرلینڈز کی پلیئنگ الیونوِکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامونُورُو، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان، وکٹ کیپر)، سائبرینڈ اینجل بریکٹ، روولف فین ڈر مروا، رائن کلین، اریان دت، پاؤل وین مِیکرین۔