نیو میکسیکو میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول، آسمان رنگ برنگے غباروں سے بھر گیا

اردو نیوز  |  Oct 09, 2023

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ’دی البوکیرکو انٹرنیشنل بیلون فیئسٹا‘ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ہر سال لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔

مقامی ٹیلی ویژین کے آر کیو ای کی تصاویر میں رنگ برنگے خوبصورت ہاٹ ایئر بیلون دیکھ سکتے ہیں۔

اس ایئر بیلون فیسٹیول کا آغاز سنیچر کو ہوا تھا۔

’دی البوکیرکو انٹرنیشنل بیلون فیئسٹا‘ کے بیلون پر کارٹون اور سٹار وارز کے کردار بنے ہوئے ہیں۔

اس فیسٹیول کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

دنیا بھر سے تقریباً آٹھ لاکھ 30 ہزار افراد نے اس فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے تقریباً 550 بیلون پائلٹس نے خود کو رجسٹرڈ کیا۔

الیزبتھ رائٹ سمتھ رواں ہفتے بیلون اڑائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیسٹیول ملک بھر سے دوستوں سے ملنے کا ایک موقع ہے۔  

فیسٹیول میں شریک افراد نے مختلف قسم کے رنگ برنگے لباس پہنے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More