ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی 4 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

اردو نیوز  |  Oct 08, 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پانچویں میچ انڈیا کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم 199 بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

اتوار کو چنئی کے چیپوک سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انڈین سپنرز کے آگے آسٹریلوی بیٹرز کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 199 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹیو سمتھ نے 46، ڈیوڈ وارنر نے 41 جبکہ مِچل سٹارک نے 28 سکور بنائے۔

انڈیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے رویندرا جڈیجہ نے تین جبکہ کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اتوار کو چنئی کے چیپوک سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں پہلا میچ ہے۔

اگر اس میچ میں دونوں ٹیموں کو دیکھا جائے تو انڈیا کو اوپننگ بیٹر شبھمن گِل کی خدمات میسر نہیں ہیں۔

شبھمن گِل ڈینگی بخار کے باعث اس میچ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس کی میچ میں شریک نہیں ہیں۔ 

Chepauk is looking beautiful for India vs Australia match. pic.twitter.com/vducDlGZXZ

— Johns. (@CricCrazyJohns) October 8, 2023

اسی طرح آسٹریلوی سپنر ایڈم زیمپا بھی سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے تاہم انہیں انڈیا کے خلاف میچ کی پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے مقابلوں کی بات کی جائے تو اب تک انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان 149 میچ ہو چکے ہیں جس میں 83 مرتبہ آسٹریلیا جبکہ 56 مرتبہ انڈیا نے جیت حاصل کی ہے۔

دوسری جانب کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق میچ سے قبل چیپوک سٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کی آمد جاری ہے۔ 

The buzz from Chennai #INDvAUS #CWC23 pic.twitter.com/aEus0PL1NE

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 8, 2023

چنئی میں اس میچ کے حوالے سے تہوار کا سا سماں ہے جس کے بعد یہ بات واضح ہے کہ میزبان ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف بھرپور سپورٹ ملے گی۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیونڈیوڈ وارنر، مچل مارش، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری، کیمرون گرین، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل سٹارک، ایڈم زیمپا، جوش ہیزل وُڈ۔

انڈیا کی پلیئنگ الیونروہت شرما (کپتان)، اِشان کشن، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہُل، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، رویچندرن اَشوِن، کلدیپ یادو، جسپریت بمرا، محمد سراج۔ 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More