ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست

اردو نیوز  |  Oct 08, 2023

آئی سی سی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو  چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 

سنیچر کو دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ تو افغانستان کی پوری ٹیم 38ویں اوور میں 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

افغانستان کی جانب سے رحمت اللہ گرباز 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکور رہے۔ دیگر بلے بازوں میں ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی 22،22 جبکہ رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی 18،18 کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

بنگلہ دیشی بولرز میں شکیب الحسن اور مہدی حسن مراز  نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شریف الاسلام نے دو جبکہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

157 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ رہا، اور پانچ کے انفراد سکور پر تنزید احمد رن آؤٹ ہوگئے۔ لٹن داس کو 13 رنز پر فضل حق فاروقی نے بولڈ کیا تو بنگلہ دیش کا مجموعی سکور صرف 27 تھا۔ 

تاہم اس کے بعد  مہدی حسن مراز اور نجم الحسن شانتو نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور دونوں کی پارٹنرشپ نے بنگلہ دیش کو کامیابی کی راہ پر ڈال دیا۔ 

مہد حسن مراز  نے 57 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں نوین الحق نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز شکیب الحسن صرف 14 رنز بنا سکے۔ 

بنگلہ دیش نے 35ویں اوور میں 157 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ نجم الحسن شانتو 59 اور  مشفیق الرحیم دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 

عمدہ بولنگ اور بیٹنگ کرنے پر مہدی حسن مراز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف سات اکتوبر کو اور افغانستان اپنا اگلا میچ انڈیا کے خلاف ١١ اکتوبر کو کھیلے گا۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More