عوام کی دعائیں سنی گئیں ۔۔ کیا آپ کو معلوم ہے پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 06, 2023

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

جمعرات کوگلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92جبکہ عالمی منڈی میں 84 ڈالر پر آگئی ہے۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔

ڈالر کے موجودہ ریٹ کے مطابق پاکستان میں فی بیرل تیل کی 26ہزار 220روپے بنتی ہے جبکہ 15 ستمبر کو فی بیرل قیمت 29ہزار898روپے بنتی تھی جبکہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں بھی بیس روپے سے زائد کمی ہوچکی ہے۔

اس وقت ملک میں 23 دن کا پرانا درآمد شدہ سٹاک بھی نکل چکا ہے،ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے مزید ٹیکسز نہ لگائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کےبعد نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More