بٹگرام چئیر لفٹ ریسکیو آپریشنز کے ہیروز صاحب خان اور حسن زیب کو پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن کا خراج تحسین

ہماری ویب  |  Oct 04, 2023

قوم کے ہیروز کے اعزاز میں ہائیر پاکستان ہیڈ آفس لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجہاں صاحب خان اور حسن زیب کو پانچ ، پانچ لاکھ کیش ایوارڈ اور جاب لیٹر دیا گیا ۔اپنے پیغام میں چیرمین پشاور زلمی ، زلمی فاونڈیشن اور ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے کہا کہ صاحب خان اور حسن زیب نے دوسروں کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا ،دونوں بہادر نوجوانوں نے مشکل حالات میں جہاں جانیں بچائیں وہیں قوم کو خوشی کے لمحات فراہم کیے۔ دونوں نوجوانوں کو ملازمت کی بھی آفر کی گئی ہے۔

صاحب خان اور حسن زیب نے بائیس اگست کو بٹگرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے آٹھ افراد کو سیکورٹی اہلکاروں کی معاونت سے ریسکیو کیا تھا ، چئیر لفٹ ٹوٹنے سے طلبا اور ان کے اساتذہ کئی گھنٹے مشکل حالات کا شکار رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More