کراچی کی عدالت میں فلمی سین ۔۔ ملزم نے جج کو سرعام جوتا دے مارا، پھر کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Sep 20, 2023

کراچی کی مقامی عدالت میں مقدے کی سماعت کے دوران ملزم نے جج کو جوتا دے مارا، موقع پر فلمی سین جیسا ماحول بن گیا، جج نے ملزم کو سزا سنادی۔

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں منشیات کیس کے ملزم نے جوتا جج کو دے مارا لیکن خوش قسمتی سے جوتا جج کو نہیں لگا۔

ملزم نے جوتا جج کی جانب اچھالنے کے بعد کہا کہ اب مجھے سزا دو۔ عدالت نے ملزم کے اس اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ملزم تسلیم کو 6ماہ قید کی سزا سنادی، ملزم پر ایک ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

یاد رہے کہ سیاستدانوں کو جوتے مارنے کا سلسلہ بہت پرانا ہے، امریکا کے سابق صدر جارج بش کے علاوہ پاکستان کے کئی سیاستدان جوتا کلب کا حصہ ہیں۔

پاکستان کی عدالتوں میں ملزمان کی جانب سے ججوں کے ساتھ بد تمیزی اور دھمکیوں کے واقعات بھی اکثر دیکھنے میں آتے ہیں، کئی بار وکلاکی طرف سے ججوں کے ساتھ مارپیٹ کے واقعات بھی سامنے آتے ہیں۔

کراچی کی مقامی عدالت میں ملزم کی طرف سے جج کو جوتا مارنے کے حوالےسے خبر کی وجہ سے عدالتوں میں انتہائی تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More