شائد اب عوام کی بھی سنی جائے کیونکہ ۔۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا ایسا کام کہ آپ بھی تعریف پر مجبور ہوجائیں؟

ہماری ویب  |  Sep 18, 2023

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے چیف جسٹس کا حلف لے چکے ہیں اور آج سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے حوالے سے پوری قوم کے سامنے کیمرے پر سماعت کررہے ہیں تاہم انہوں نے کچھ عرصہ قبل سبکدوش چیف جسٹس عطا بندیال کی پیشکش ٹھکرا کر شاندار کام کیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حلف اٹھانے کے بعد معروف صحافی سلیم صافی نے سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ساتھ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایک دلچسپ قصہ بھی سنایا۔

سلیم صافی نے کہا کہ وہ صدر عارف علوی جنہوں نے عمران خان کے کہنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجا تھا آج انہوں نے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا۔

سینئر صحافی نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھیں اور مخصوص سیٹوں پر بیٹھ گئیں جس کے بعد آرمی چیف آئے تو وہ وہاں بیٹھی ہوئی تھیں جس پر آرمی چیف کھڑے رہے تاہم بعد میں سیٹیں چینج ہوگئیں۔

سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی گاڑیاں 5 سال بعد تبدیل ہوتی ہیں اسی طرح سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کی گاڑی پرانی ہوگئی ہے، ججز کی گاڑیاں تبدیل ہورہی ہیں آپ بھی اس حوالے سے تجویز بھجوادیں۔

قاضی فائز عیسیٰ نے جواب میں کہا کہ مجھے تو نئی گاڑی کی کوئی ضرورت نہیں۔جس پر عمر عطا بندیال اپ سیٹ ہوگئے اور آکر قاضی فائز عیسیٰ سے کہا آپ خود تو کچھ کرتے نہیں ہیں اور دوسروں کو مسائل میں ڈال دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان جیسے معاشی مسائل سے دوچار ملک میں وسائل کی لوٹ مار عام ہے تاہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سرکاری وسائل کے بے جا استعمال کے سخت خلاف ہیں جس کی وجہ سے عوام کو ان سے بہتری کی امیدیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More