اسلام آباد: ٹریل فائیو کے قریب دستی بموں، پستول اور گولیوں سے بھرا بیگ برآمد

اردو نیوز  |  Sep 18, 2023

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکریٹریٹ تھانے کی حدور میں ٹریل فائیو کے قریب سے دستی بموں اور اسلحے سے بھرا بیگ ملا ہے۔

پولیس کی جانب سے اتوار کی رات کو جاری بیان کے مطابق ’تھانہ سیکرٹریٹ کے ایریا ٹریل 5 کے پاس پولیس کو ظہیر نامی شخص نے کال کر کے بتایا کہ ایک مشکوک بیگ پڑا ہوا ہے جس کو پولیس نے موقع پر پہنچ کر چیک کیا۔ بیگ سے تین ہینڈ گرنیڈ ایک 9 ایم ایم پسٹل اور 9 ایم ایم کی 50 گولیاں برآمد ہوئیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ والوں نے بھی موقع پر پہنچ کر چیک کیا اور ہینڈ گرنیڈز کو ڈیفیوز کر دیا۔‘

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیگ سے اسلام آباد کا نقشہ اور ایک پمفلٹ بھی ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More