ڈالر ’مافیا‘ کے بعد ملک بھر میں گولڈ سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن

اردو نیوز  |  Sep 14, 2023

سکیورٹی ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’گولڈ مافیا‘اور سمگلرز کے خلاف بڑے  کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ’گولڈ مافیا‘اور سمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجینس ایجنسیز  پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا مقصد سونے کے سمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔

ٹاسک فورس نے سونا سمگلنگ کرنے والے مافیا اور سمگلرز کی لسٹیں تیار کر لی ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اور  سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے  ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

حکومتی اقدامات کا فائدہ عوام اور ملک دونوں کو ہوگا۔ خیال رہے سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے آرہی ہے۔

پشاور میں منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیدوسری جانب پشاور میں تھانہ ایکسائز نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے۔

ترجمان ایکسائز کے مطابق ایکسائز پولیس نے پشاور رنگ روڈ پر گاڑی سے دو لاکھ بلیک ڈالر برآمد کر لی۔

پولیس نے دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کے لیے ملزمان اور برآمد شدہ ڈالر ایف آئی اے کے حوالے کر دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More