بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ دلہنوں کا اپنی ہی شادی میں انٹری کا انداز بھی بدلتا جارہا ہے، جہاں ماضی میں سمٹی سمٹائی دلہنوں کو سہیلیاں پکڑ پکڑ کر لاتی ہیں وہیں آج دلہنیں ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج پر آتی ہیں، اسی طرح کویت میں مقیم پاکستانی دلہن نے لہنگے میں ایل ای ڈی لائٹس لگواکر باقی سب کو حیران کردیا۔
کویت میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والی دلہن ریہاب کا لباس دیکھ کر وہاں موجود ہر کوئی حیرانی میں مبتلا ہوگیا کیونکہ ریہاب نے عملی طور پر اپنی شادی میں شمعیں روشن کیں۔
ریہاب کے شاندار لباس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، انہوں نے مہندی کی تقریب میں اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔
پاکستانی دلہن ریہاب نے بھی سب کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایسا لباس تیار کروایا جس میں ایل ای ڈی لائٹس نصب تھیں، جب وہ سٹیج پر بیٹھی تو اسکے لہنگے کی لائٹیں روشن ہوگئیں۔
یاد رہے کہ ان دنوں شادیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کیلئے کئی دلہنیں ڈانس کرتی ہوئی آتی ہیں ، ایک دلہن کی کچھ عرصہ قبل ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہیلی کاپٹر نما چیز پر ہال میں پہنچی تھی۔