بلوچستان میں دھماکہ ۔۔ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت کتنے لوگ متاثر ہوئے؟

ہماری ویب  |  Sep 14, 2023

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کی قریب ہوا، جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

بلوچستان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ سمیت 11 زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ لایا گیا۔جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد دیکر اور دیگر زخمیوں کے ساتھ کوئٹہ منتقل کیا کردیا ہے جبکہ 2 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے اسلم غوری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ حافظ حمداللہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف، نگراں وزیرِاعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی اور نگراں وزیرِ داخلہ بلوچستان محمد زبیر جمالی نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ دھماکے میں حافظ حمداللّٰہ اور ساتھیوں کے زخمی ہونے پر تشویش ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More