یہ سپر اسٹار ان کے فین ہیں اور ۔۔ کونسے مشہور بالی ووڈ اداکار مولانا طارق جمیل کا بیان سنتے ہیں؟ انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Sep 14, 2023

پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے نزدیک ایک معتبر شخصیت ہیں اور ان کا بیان ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سنا جاتاہے جبکہ بالی ووڈ کے سپر اسٹاز بھی مولانا طارق جمیل کا بیان سنتے ہیں۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹارز بھی مولانا طارق جمیل کے پرستار ہیں، اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بالی ووڈ کے اسٹارسلمان خان بھی ان کے بیان سنتے ہیں جبکہ عامر خان بھی سعودی عرب میں ملاقات کرچکے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ ایک دوست کاروبار کے سلسلے میں ممبئی گئے۔ وہ اپنے جس دوست کے گھر ٹھہرے تھے اس نے انہیں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملوایا، سلمان خان نے پوچھا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرا دوست یہ سن کر حیران رہ گیا اوراس نے سلمان خان سے پوچھا کہ آپ مولانا طارق جمیل کو کیسے جانتے ہیں جس پر سلمان خان نے میرے بیان کی سی ڈیز دکھائیں جو وہ سنتے ہیں۔ سلمان خان کے گھر والے بھی میرا بیان سنتے ہیں۔

یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے، ان کے بیانات کو لاکھوں لوگ سنتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں دین کی ترویج کا معاملہ بھی مولانا طارق جمیل کے بیانات سے جڑا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More