ہماری ویب | Sep 12, 2023
دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کیلئے شوبز چھوڑ کر درس و تدریس کی راہ اپنانے والے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید مرحوم کے بیٹے سیف اللہ نے روضہ رسول ﷺ پر باپ کی پڑھی نعت پڑھ کر سماع باندھ دیا۔
مذہبی اسکالر جنید جمشید 2016 میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ وہ جس طیارے میں سوار تھے وہ اسکردو سے واپسی پر گر کرتباہ ہوگیا تھا۔ ان کے تین بیٹے ان کے بیٹے تیمور، بابر اور سیف جبکہ ایک بیٹی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Saifullah Junaid Jamshed (@saifullahjunaidjamshed)
A post shared by Saifullah Junaid Jamshed (@saifullahjunaidjamshed)
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے کو روضہ رسول ﷺ کے سامنے بیٹھ کر اپنے والد کا مشہور نعتیہ کلام ’محمد کا روضہ‘ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ نے مدینہ منورہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔
سیف اللہ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا اور باپ کا نعتیہ کلام پڑھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں ایک بار پھر جنید جمشید کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More