پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکہ، ایف سی کے چھ اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

اردو نیوز  |  Sep 11, 2023

پاکستان کے صوبہ خبیر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر ایک نجی ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں فرنیٹیئر کور کے چھ اہلکار اور تین شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

پیر کو پشاور کی پولیس نے کہا ہے کہ دھماکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی کے نزدیک ہوا۔

ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان نے کہا ہے زخمیوں کو قریبی ہستال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ آئی ای ڈی لگ رہا ہے تاہم اس کی نوعیت کا اندزہ بی ڈی یو رپورٹ سے ہی واضح ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی  نے پشاور ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ ’شہید سکیورٹی اہلکار کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’شرپسندوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کر کے ہی  دم لیں گے۔‘

18 جولائی کو حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More