کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے ’اوپن پاکستان‘ ویزا رجیم کا اعلان

اردو نیوز  |  Sep 09, 2023

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اوپن پاکستان کے حوالے سے نئی ویزا رجیم سے متعلق سے اہم فیصلے کیے ہیں، جس کے تحت کاروباری افراد یا سرمایہ کار  بیرون ملک سے بین الاقوامی کاروباری اداروں کی دستاویز پر پاکستان کا ویزا آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔

سنیچر کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے آج اوپن پاکستان کے حوالے سے نئی ویزا رجیم کے متعلق انتہائی اہم فیصلے لیے گئے ہیں جس کے تحت کاروباری افراد اور کاروبار سے منسلک بیرون ملک مقیم لوگ اگر پاکستان آنا چاہیں تو ان ممالک یا بین الاقوامی کاروباری اداروں کی جانب سے جاری ایک دستاویز پر ان کو  آسانی سے پاکستان کے تمام مشنز ویزا کا اجرا کریں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ’اس کے ساتھ ساتھ ہمارے تمام چیمبرز اور کاروباری افراد پاکستان سے باہر کسی فرد کو ایسی دستاویز جاری کریں گے جس کی بنیاد پر اس فرد کو ویزا کے اجراء میں آسانیاں ہوں گی۔‘

 وزیراعظم نے کہا کہ افراد کے ساتھ ساتھ  درمیانے اور بڑے کاروباری اداروں سے منسلک افراد کو بھی اس آسان ویزا رجیم کی سہولیات میسر ہوں گی۔ اس سے پاکستان کاروبار اور معیشت کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More