دو شادیاں ناکام رہیں لیکن ۔۔ ریحام خان کسی پاکستانی سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی تھیں؟ حیران کن انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Sep 08, 2023

معروف ٹی وی اینکر اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ دوسری طلاق کے بعد سوچ لیا تھا کہ کسی پاکستانی شخص سے دوبارہ شادی نہیں کرونگی۔

دوشادیوں کی ناکامی کے بعد مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرنے والی ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’میں کبھی کسی پاکستانی شخص سے دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اور میرے بچے بھی ایسا چاہتے تھے۔

اپنی شادی سے متعلق بچوں سے بات کرنے میں کافی وقت لگا کیونکہ مرزا بلال بیگ سے شادی کی بنیادی وجہ میری ان سے اچھی بات چیت تھی، باتوں باتوں میں ہم نے ایک دوسرے کو شادی کے لیے پروپوز کیا۔

ریحام خان اور بلال بیگ نے کہا کہ ہماری شادی کے بعد زیادہ تر لوگ بہت خوش دکھائی دیے۔ریحام خان نے کہا کہ کم عمر مرد سے شادی کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ میرے علاوہ بھی کئی لوگوں نے ایسی شادیاں کر رکھی ہیں لیکن وہ عوامی شخصیات نہیں ہیں، میرے خیال میں اگر بلال شادی کے فیصلے پر مضبوطی سے کھڑے نہ ہوتے تو شاید دوسرے لوگوں کا مجھ سے رویہ مختلف ہوتا۔

آج لوگ مجھ سے عزت کے ساتھ پیش آتے ہیں کیونکہ بلال نے مجھے سب کے سامنے انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ ریحام خان نے پہلی شادی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، دوسری شادی جنوری 2015 میں عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More