کیا پانچ ہزار روپے کا نوٹ سچ میں بند ہورہا ہے ۔۔ حکومت نے اعلان کرکے بڑی پریشانی دور کردی؟

ہماری ویب  |  Sep 08, 2023

پاکستان میں سوشل میڈیا پر افواہوں اور جعلی خبروں کا بازار گرم ہے، کبھی سیاستدانوں کے گھروں سے اربوں، کھربوں روپے برآمد ہونے کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں تو کبھی اہم شخصیات سے منسوب بے بنیاد بیانات جاری کردیئے جاتے ہیں اور ان دنوں پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان کی کرنسی میں پانچ ہزار کا نوٹ سب سے بڑا ہے تاہم سوشل میڈیا پر کئی روز سے کرپشن روکنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

اس حوالے سے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ حکومت کا پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جعلی نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریگی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ فنانس ڈویژن سے منسوب نوٹیفکیشن بالکل جعلی ہے اور عوام ایسی اطلاعات پر یقین کرنے کے بجائے پہلے تصدیق ضرور کریں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی بھی توہین ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More