پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی20 سیریز میں جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کردیا

اردو نیوز  |  Sep 05, 2023

پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقی ویمن ٹیم کو شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔

پیر کو کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم اس ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رنز بنا سکی اور پاکستانی ویمن ٹیم نے یہ میچ چھ رنز سے جیت لیا۔

پاکستانی ویمن ٹیم کی جانب سے سدرہ امین، بسمہ معروف نے 39، 39 اور کپتان ندا ڈار نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹمی سیکھوکھونے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی اوپنر لورا ولوارٹ نے 54 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی تیز رنز نہ بنا سکا۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرا سندھو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More