ڈاکٹر عامر لیاقت نے پہلی اہلیہ کو طلاق کیوں دی۔ ۔ بشریٰ اقبال نے کس کا نام کھل کر بتادیا؟ اہم انکشاف

ہماری ویب  |  Sep 05, 2023

ٹی وی میزبان و سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ عامراور میرے تعلقات کبھی خراب نہیں رہے، میں نے بیروزگاری میں بھی عامر کا پورا ساتھ دیا، عامر دوسری شادی کے باوجود مجھے چھوڑنا نہیں چاہتے تھے۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات کے بعد پہلی بار انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت انہیں طلاق نہیں دینا چاہتے تھے، یہ اقدام انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ اور ان کے اہل خانہ کے دباؤ میں آکر لیا۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت کے ساتھ جتنے سال گزارے، اس دوران کبھی اختلافات نہیں ہوئے، میں نے وہ وقت بھی ساتھ گزارا جب ان کے پاس نوکری نہیں تھی اور اس وقت بھی ساتھ تھی جب وہ عروج پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ نہ تو وہ چاہتی تھیں کہ طلاق ہو اور نہ ہی عامر لیاقت ایسا چاہتے تھے لیکن عامر نے مجبوری میں یہ اقدام دوسری اہلیہ طوبیٰ اور ان کے اہل خانہ کے دباؤ میں آکر اٹھاتا۔طوبیٰ انور کو دراصل عامر کے بچوں کے ساتھ تعلقات سے مسئلہ تھا۔

طلاق کے بعد عامر کوان کے بچوں دعا اور احمد کو والد سے ملنے سے کبھی نہیں روکا اور اپنے بچوں سے آخری دم تک رابطے میں رہے۔ وہ ان سے فون پر بات بھی کرتے تھے اور اپنے پرانے گھر میں جا کر ان سے ملاقات بھی کرتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More