ورلڈ کپ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کا حصول مشکل، ’کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ ہو رہا ہے‘

اردو نیوز  |  Sep 04, 2023

اگلے ماہ انڈیا میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کا حصول کرکٹ شائقین کے لیے عذاب بن گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے لیے بُک مائی شو کا آفیشل معاہدہ ہے جن کی ویب سائٹ پر جا کر شائقینِ کرکٹ آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

ورلڈ کپ کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کے اعلان کے بعد بُک مائی شو کی ویب سائٹ پر غیر معمولی رَش ہے تاہم شائقین کرکٹ اس بات کا گِلہ کرتے نظر آ رہے ہیں کہ انہیں ٹکٹ نہیں مل رہے اور جیسے ہی کسی میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتی ہے تو تمام ٹکٹ کچھ ہی منٹوں میں بِک جاتے ہیں۔

صرف یہ ہی نہیں، ٹکٹوں کے حصول کے لیے بُک مائی شو کی ویب سائٹ پر کرکٹ شائقین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے اور جب ٹکٹ خریدنے کی باری آتی ہے تو اُس وقت تمام ٹکٹ بِک چکے ہوتے ہیں۔

اس ساری صورتحال پر انڈین کرکٹ فینز بی سی سی آئی اوربُک مائی شو پر دھوکے بازی اور فراڈ کا الزام لگا رہے ہیں۔

یش پتیدر نے اپنی ٹویٹ میں بُک مائی شو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سٹیڈیم میں ایک لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے، آپ نے صرف 7500 ٹکٹ فروخت کے لیے رکھے ہیں۔ باقی ٹکٹ کہاں ہیں؟ یہ قابلِ قبول نہیں ہے۔‘ 

Hey @bookmyshowThe Stadium has a total of 1.3 lakh capacity. You only put 7500 tickets on sale. Where are the other tickets?This is not acceptable#BCCI #BookMyShowScam #CricketWorldCup

Indirectly you only sell 15000 tickets (both the sales)to us. pic.twitter.com/RDFbZbvNW4

— Yash Patidar (@YashPatidar07) September 3, 2023

ٹوئٹر ہینڈل پیرونیل نے تبصرہ کیا کہ ’یہ ٹکٹ بُکنگ والی بات انڈیا کے لیے ایک بہت بڑا دھوکہ ثابت ہوگا۔ اس میں شفافیت صفر ہے۔‘ 

This ticket booking thing might turn out to be the biggest scam in India. There's zero transparency

— Henry Li enthusiast (@Peroneal_) September 3, 2023

فرحان نامی صارف تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’آئی سی سی، بی سی سی آئی اور بُک مائی شو کے گٹھ جوڑ سے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ ہو رہا ہے۔ انڈیا کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اصل میں شروع ہی نہیں ہوئی۔ اشرافیہ کو خوش کرنے کے لیے جعلی ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔‘ 

Biggest scam in Cricket history by the fraud trio of @ICC @BCCI and @bookmyshow. Ticket sales for India matches actually never opened. Just to accommodate elites, a false facade of availability ran throughout. Ahmedabad with a 132000 capacity for India vs Pakistan. pic.twitter.com/wx3M7YV3F6

— Farhan (@farhhhaan) September 3, 2023

رتنیش نے لکھا کہ ’انڈیا اور پاکستان کا میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کا خواب اب حتمی طور پر ختم ہوگیا ہے۔ بی سی سی آئی شرم کرو، بُک مائی شو شرم کرو۔‘ 

The dream of watching the India vs Pakistan cricket World Cup match from the stadium has officially ended.#ShameOnBCCI #ShameOnBMS pic.twitter.com/kiIiA6YXi9

— R A T N I S H (@LoyalSachinFan) September 3, 2023

سمیر الانا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’1992 کا فراڈ ہسنل مہتا نے کیا تھا، 2003 کا فراڈ عبدالکریم تیلگی نے کیا تھا جبکہ 2023 کا فراڈ بُک مائی شو کر رہا ہے۔‘ 

Scam 1992 - Harshad MehtaScam 2003 - Abdul Karim TelgiScam 2023 - Book My Show

— Sameer Allana (@HitmanCricket) September 3, 2023

فرضی کرکٹر کہتے ہیں کہ ’بُک مائی شو پر کچھ بھی نہیں تھا، ہم قطار میں صرف ہوا خریدنے کے لیے کھڑے تھے، کوئی ٹکٹ نہیں تھے، صرف دھوکہ تھا، بہت اچھے۔‘ 

There was nothing on Book my show. We all were in queue to book air. No tickets, only scam. Good job.

— Silly Point (@FarziCricketer) September 3, 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More