کیا پھلیاں دنیا کے بہت سے مسائل کا حل ہو سکتی ہیں؟

بی بی سی اردو  |  Sep 03, 2023

Getty Images

انسانیت کو بہت سے وجودی خطرات کا سامنا ہے، آب و ہوا کی تبدیلی سے لے کر غذائیت کی کمی اور پھر ضرویات ِ زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت تک۔

کیا پھلیاں دنیا کے مسائل کا حل ہو سکتی ہیں؟

یہ دنیا بھر میں تقریباً ہر ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں، اور اچھی وجہ سے۔

تقریباً 40,000 مختلف اقسام کے ساتھ پھلیاں انتہائی ورسٹائل، غذائیت سے بھرپور، سستی اور ماحول کے لیے بہترین ہیں۔

پھلیاں نباتاتی طور پر ایک سبزی ہیں اور تازہ پھلیاں اور مٹر سے لے کر خشک بیج جیسے دال اور چنے تک بہت سی مختلف اشکال اور سائز میں آتی ہیں۔

اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ کو اپنی پلیٹ میں انھیں سبزی یا پروٹین کے طور پر لینا چاہیے ، تو جواب یہ ہے کہ وہ دونوں ہو سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، سنیپ پیز اور سنیپ بینز کو نشاستہ دار سبزیاں سمجھا جاتا ہے، جبکہ لوبیا کی پھلیاں، کالی پھلیاں، اور گاربانزو پھلیاں ان کے اعلیٰ پروٹین کی وجہ سے دونوں فوڈ گروپس کے ممبر ہیں۔

ایسی دنیا میں جہاں ڈھائی ارب لوگ زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں، پھلیاں ایک غذائی آل راؤنڈر ہیں۔

یہ نہ صرف جانوروں کی مصنوعات کا سستا متبادل ہیں، بلکہ ان میں چکنائی کم ہوتی ہے، غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں، نیز ان میں پروٹین، آئرن، زنک اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ان میں ناقابل ہضم کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں جو بڑی آنت میں بیکٹیریا کی خوراک بنتے ہیں، جو انھیں ہماری آنتوں کے لیے بہترین بناتے ہیں۔

تمام پھلیوں میں ضروری امینو ایسڈز کا مرکب ہوتا ہے، اور ان میں سویا ہماری صحت کے لیے بہترین تناسب کے لیے نمایاں ہے۔

کچھ متواز ن نہیں ہوتے لیکن دنیا بھر میں روایتی طور پر ان کو دیگر کھانوں کے ساتھ ملا کر غذائیت سے بھرپور پکوان بنائے جاتے ہیں۔ جیسے کہ سیم بریٹوز، دال چاول، دال اور چپاتی وغیرہ۔

Getty Images

گیسیں

اگرچہ پھلیاں گیس بنانے کے اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں لیکن وہ اس کے برعکس بھی کر سکتی ہیں۔

پھلیاں اہم ماحولیاتی نظام جیسے جنگلات، گھاس کے میدانوں اور گیلی زمینوں میں ایک منفرد اور اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کی جڑوں میں موجود بیکٹیریا فضا سے نائٹروجن لیتے ہیں اور اسے مٹی میں جمع کرتے ہیں۔

یہ عمل، جو کہ نائٹروجن فکسیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، نہ صرف درختوں اور دیگر پودوں کے لیے غذائی اجزا فراہم کرتا ہے، بلکہ زراعت میں قدرتی کھاد کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے مصنوعی چیزوں کی ضرورت کو بہت حد تک کم کیا جاتا ہے اور کیمیائی آلودگی میں کمی آتی ہے۔

بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت کی دنیا میں، پھلیاں زندہ بچ جاتی ہیں، جو موسم کی ایک وسیع رینج میں اگنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اور نہ صرف وہ سخت جان ہیں، بلکہ انھیں چاول، گندم یا جانوروں کی مصنوعات کے مقابلے میں پیدا کرنے کے لیے اوسطاً کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ 2030 تک عالمی پانی کی طلب میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہونے کا امکان ہے، یہ ایک بڑا فائدہ ہے۔

Getty Images

البتہ۔۔۔ کچھ پھلیاں، خاص طور پر سویابین، کبھی کبھار تشویش کا باعث بنتی ہیں۔

محققین نے ایک بار سوچا تھا کہ سویابین میں پائے جانے والے آئسوفلاون ہارمون ایسٹروجن کی نقل کرکے صحت کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔

خوش قسمتی سے، مزید حالیہ مطالعات میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

درحقیقت، جدید تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سویا کینسر کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے اور دلوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

ایک اور تشویش یہ ہے کہ سویا بین کاشتکاری ایمازون جیسی جگہوں پر جنگلات کی کٹائی کا باعث بنتی ہے ۔

تاہم فصلوں کا دفاع کرنے والے اس کا الزام دوسروں کو دیتے ہیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ اس خطے میں پیدا ہونے والی سویا کا تقریباً 80 فیصد ان جانوروں کو کھانا کھلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو ہمیں خوراک دیتے ہیں۔

ایسا ہونے کی وجہ سے، وہ کہتے ہیں، اگر ہم کم گوشت اور زیادہ سویا کھاتے ہیں، تو کم زمین استعمال کرنی پڑے گی، جس کا مطلب ہے کہ جنگلات اور قدرتی رہائش گاہوں کو کھیتی باڑی میں تبدیل کرنے کے لیے کم دباؤ۔

Getty Images

آخر میں، زندگی میں تقریباً ہر چیز کی طرح، پھلیاں کامل نہیں ہیں۔

بعض اوقات وہ تکلیف کا باعث بنتی ہیں، نہ صرف ماحولیاتی بلکہ انفرادی بھی۔

جن لوگوں نے انھیں اپنی خوراک میں مستقل طور پر نہیں رکھا ہے انھیں ان کی بڑی مقدار اور زیادہ فائبر مواد کی عادت ڈالنے کے لیے انھیں آہستہ آہستہ متعارف کرانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

ایسے لوگ بھی ہیں جو جلد متاثر ہونے والی آنتوں کے سنڈروم سے دوچار ہیں انھیں لگتا ہے کہ یہ مسائل پھلیوں سے بڑھ سکتے ہیں، تاہم پھلیوں کو اچھی طرح بھگو کر پکانے سے مدد مل سکتی ہے۔

لوبیا اور کینیلینی پھلیوں میں لیکٹین کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے، ایک پروٹین جو انھیں زہریلا بناتا ہے، اس لیے انھیں یقینی طور پر مناسب طریقے سے پکانے کی ضرورت ہے تاکہ اگر انھیں خشک یا کچا خریدا جائے تو فوڈ پوائزننگ سے بچا جائے۔

مجموعی طور پر، اگرچہ، پھلیوں سے دنیا کی تمام بیماریوں کو ٹھیک کرنے کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے، لیکن یہ انہیں اپنی ناقابل یقین کثیر مقدار، غذائیت، ماحولیاتی فوائد، اور ان کو کھائے جانے والے بے شمار مزیدار طریقوں کے پیش نظر انھیں کم کر سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More