راولپنڈی میں خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور تشدد میں ملوث ملزم گرفتار

اردو نیوز  |  Aug 30, 2023

راولپنڈی پولیس نے وارث خان کے علاقے میں خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور تشدد میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

منگل اور بدھ کی درمیانی رات وارث شاہ کے علاقے میں پولیس نے شک کی بنا پر ایک موٹرسائیکل کو رُکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے دوران پولیس نے ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ایک روز قبل وارث شاہ کے علاقے میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

ملزم نے یہ بھی بتایا کہ واردات میں ملوث دوسرا ساتھی اس کا بھائی ہے۔  

سی پی او سید خالد ہمدانی نے خاتون ٹیچر کے ساتھ واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More