یہاں تو بندر کا بچہ بھاگ گیا تھا لیکن ۔۔ کیا کراچی میں پکڑے جانیوالے شیر کو عدالت میں پیش کیا جائیگا؟

ہماری ویب  |  Aug 30, 2023

کراچی میں شیر کے شارع فیصل پر مٹر گشت کرنے کا مقدمہ پانچ افراد کیخلاف درج ، محکمہ وائلڈ لائف نے شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر گزشتہ روز شیر کو بہت مشکل سے پکڑ کر کراچی چڑیا گھر میں رکھا، حفاظتی انتظامات کے باعث اسے پیش نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے گاڑی سے برآمد ہونے والے بندر عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے تھے جن میں سے ایک بچہ بھاگ نکلا تھا جس کو دو دن بعد واپس پکڑا گیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر کو عدالت لانے میں خطرات درپیش ہوسکتے ہیں اس لئے عدالت کو شیر کے پیش نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب شارع فیصل پر گزشتہ روز شیر آنے کے معاملے پر محکمہ وائلڈ لائف نے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پونے 7 بجے اطلاع ملی کہ شارع فیصل پر شیر گھوم رہا ہے، موقع پر پہنچنے پر پتا چلا کہ شیر بلڈنگ کی پارکنگ میں ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق فوری طور پر شیر کو پکڑ کر کراچی چڑیا گھر منتقل کیا گیا جبکہ گاڑی میں موجود کچھوے کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More