سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا، وانندو ہاسارنگا ایونٹ سے باہر

اردو نیوز  |  Aug 30, 2023

سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت داسُن شناکا کریں گے۔

منگل کو سری لنکن ٹیم کے مداحوں کے لیے ایونٹ سے قبل ایک بری خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق سپرسٹار آل راؤںڈر وانندو ہاسارنگا انجری کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق ہاسارنگا ٹانگ کی انجری کا شکار ہیں تاہم وہ ٹورنامنٹ کے آخری حصے میں ٹیم کو اپنی خدمات فراہم کر سکتے تھے لیکن سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے پیش نظر انہیں مکمل صحت یاب ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

ایشیا کپ سے قبل سری لنکا کے لیے صرف وانندو ہاسارنگا کی انجری ہی درد سر نہیں بنی ہوئی بلکہ فاسٹ بولر دُشمنتھا چمیرا، دلشان مدُھوشنکا اور لہیرُو کمارا بھی انجری کے سبب ٹیم کے سکواڈ میں حصہ نہیں بن سکے۔

خیال رہے پانچ مرتبہ کی ایشین چیمپیئن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جمعرات کے روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گی۔ 

سپرسٹار آل راؤںڈر وانندو ہاسارنگا انجری کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)ایشیا کپ کے لیے سری لنکا کا سکواڈ

داسُن شناکا (کپتان)، پاتھم نشانکا، دیمُتھ کرونارتنے، کوشال مینڈس (وکٹ کیپر)، کوشال پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، چاریتھ اسالانکا، سدیرا سماراوِکاراما، دُنیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا، ماتھیشا پتھیرانا، کاسُن راجیتھا، دُشان ہیمانتھا، بِینورا فرنینڈو، پرامود مدھوشن۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More