توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل ۔۔ رہائی کب ہوگی؟

ہماری ویب  |  Aug 29, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی ہے، ہائیکورٹ نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی درخواست کی سماعت کی۔

5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More