توشہ خانہ کیس: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج

اردو نیوز  |  Aug 29, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج منگل کو اب سے کچھ دیر بعد سُنائے گی۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پیر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ’کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب‘ قرار دیتے ہوئے اُنہیں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کیس کا فیصلہ آنے بعد انہیں پولیس نے زمان پارک سے گرفتار کر لیا تھا اور اب وہ اٹک جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان نے اپنی اپیل میں استدعا کی تھی کہ ’توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کاحکم دیا جائے اور سزا کالعدم قراردی جائے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More