ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا

اردو نیوز  |  Aug 28, 2023

 ورلڈ  ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023 میں جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کا مقابلہ انڈیا کے نیرج چوپڑا نے جیت لیا۔

نیرج چوپڑا نے 88.17 کی بہترین تھرو پھینک کر گولڈ میڈل کے حقدار ٹھرے۔ 

 ارشد ندیم نے 87.82 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

ارشد ندیم نے اپنا پہلا تھرو 74.80، دوسرا 82.2 اور تیسرا 87.82  میٹر کا پھینکا۔ ارشد ندیم نے چوتھا تھرو 87.125 کا پھینکا۔ 

 ورلڈ  ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ کوئی میڈل جیتا ہے۔

ارشد ندیم انجری سے صحت یابی کے بعد ان مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے۔ 

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں ہوا۔

فائنل سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے پاکستانی قوم سے کامیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی تھی۔

 ارشد ندیم نے 87.82 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے کہا تھا کہ وہ ایک سال سے کسی قومی یا بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے اور اب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کر کے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

’آج اس اہم ترین فائنل کے موقع پر میری پاکستانی قوم سے دعا کی اپیل ہے۔‘

ارشد ندیم  ایک روز قبل جیولن تھرو کے ابتدائی مقابلوں میں 86.79 میٹر کی تھرو کر کے نہ صرف فائنل میں جگہ بنائی بلکہ 2024 میں فرانس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More