بجلی کے زائد بلوں پر احتجاج ۔۔ مسجد کے امام کے اعلان کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 28, 2023

ملک میں مہنگی بجلی اور بھاری بلوں کیخلاف احتجاج زور پکڑ گیا، پنجاب کے شہر وزیر آباد میں بل نہ بھرنے سے متعلق مسجد میں اعلان کردیا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملک میں بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف عوام کی جانب سے ناصرف بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا گیا بلکہ حکومت سے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

وزیرآباد سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مسجد کے امام نے لاؤڈ اسپیکر پر بجلی کے بل نہ بھرنے کے لیے پیغام دیا۔

وائرل ویڈیو میں مسجد کے اسپیکر سے امام کو اعلان کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں مسجد کے امام نے کہا کہ’ وکلا اور صحافی برادری کی جانب سے متفقہ اعلان کیا جاتاہے کہ اہلیان میں سے کوئی بھی بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا کسی بھی قسم کی محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے ہم سب آپ کے ساتھ ہیں‘۔

کراچی میں کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کے بعد اسلام آباد اور ملتان کے بعد پشاور کی الیکٹرک کمپنی نے بھی اسٹاف کی سیکورٹی کے لیے پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More