ایشیا کپ: طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل سکواڈ میں شامل

اردو نیوز  |  Aug 28, 2023

رواں ماہ سے پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں نوجوان بیٹر طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل کو شامل کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق طیب طاہر جنہیں پہلے 17 رُکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا وہ اب ایشیا کپ میں بطور ریزرو کھلاڑی جائیں گے۔

سعود شکیل اب تک صرف پانچ ون ڈے کھیل چکے ہیں تاہم اُن کی حالیہ ٹیسٹ میچوں میں عمدہ کارکردگی رہی ہے۔

اس سے قبل سعود شکیل کو صرف افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم سیریز کے تیسرے ون ڈے میں انہوں نے دو چوکوں کی مدد سے 9 رن بنائے۔

یاد رہے سعود شکیل نے 2021 میں انگلینڈ کے خلاف کارڈف میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔

دوسری جانب ایشیا کپ کے سکواڈ میں شامل کھلاڑی اتوار کے روز ملتان پہنچیں گے جہاں 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ شیڈول ہے۔

پاکستان کا ایشیا کپ کے لیے سکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، محمد رضوان، سعود شکیل، فخر زمان، عبداللہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد نواز، اُسامہ میر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حارث، فہیم اشرف، محمد وسیم، طیب طاہر (ریزرو)۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More