نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے: شہباز شریف کا اعلان

اردو نیوز  |  Aug 25, 2023

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے اور الیکشن مہم میں قیادت کریں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

جمعے کو لندن میں مشاورتی کے اجلاس کے بعد نواز شریف کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’پارٹی کی سینیئر لیڈرشپ سے مشاورت کی ہے اور طے پایا ہے کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’شفاف احتساب وقت کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔‘

عدالتوں کا سامنا کرنے کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ ’نواز شریف کا پانامہ کیس میں نام نہیں تھا ان کو بے بنیاد طور پر سازش کے ذریعے ملوث کیا اور جن دیگر لوگوں کا نام تھا ان کو کسی نے پوچھا بھی نہیں۔ اقامہ میں جو فیصلہ کیا گیا وہ بد نیتی پر مبنی تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف پاکستان آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔‘

الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ہم نے آئین کے مطابق اسمبلیاں تحلیل کر دیں اور اس کے بعد الیکشن کمشنر کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے اور انہوں نے انتخابات کروانے ہیں۔‘

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More