الیکشن 90 روز میں نہ ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہو جائے گا: پیپلز پارٹی

اردو نیوز  |  Aug 25, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کردی۔

جمعے کو کراچی میں پی پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے میڈیا کو بریفنگ میں اجلاس کی تفصیل بتائی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کے ارکان کی رائے تھی کہ ’عام انتخابات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ الیکشن 90 روز سے آگے گئے تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔‘

شیری رحمان نے مزید کہا کہ ’جب سیٹوں میں اضافہ نہیں ہونا تو پھر مردم شماری کی بنیاد پر الیکشن موخر نہیں ہو سکتے۔ آئین کے تحت 90 روز کے اندر انتخابات ہونے چاہییں۔‘

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More